26 مارچ 2011 - 19:30

پاکستان کے شہرکراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں مزید چھ افرادہلاک ہوگئے ہیںجبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔

ابنا: پاکستان کے شہرکراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں مزید چھ افرادہلاک ہوگئے ہیںجبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔ کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ اورفائرنگ کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔ سہراب گوٹھ، لانڈھی ریلوے گراؤنڈ، گلزار ہجری اور اورنگی قذافی چوک اورعزیز آباد کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5افراد ہلاکہوگئے۔ جبکہ لی مارکیٹ کے قریب سے نوجوان کی بوری میں بندلاش ملی جسے تشددکرکے قتل کیا گیا۔ گزشتہ روز نیوکراچی کے علاقے سندھی ہوٹل کے قریب مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں2 نوجوان ہلاک ہو گئے،قصبہ کالونی میں دہشت گردوں نے سیاسی جماعت سے وابستہ شخص کو گولی مار کر ہلاک جبکہ ساتھ بیٹھے نوجوان کو زخمی کردیا۔

۔۔۔۔۔۔

/110